Course Detail
ترجمہ و تفسير انوار القرآن
: تعارف
آج کے دور میں جب نظریاتی یلغار، بے راہ روی، اور الحاد و گمراہی کی نئی لہر نوجوانوں کے ایمان و فکر کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں قرآنِ کریم ہی وہ واحد سرچشمہ ہے جو دلوں کو سکون، فکر کو روشنی، اور عمل کو استقامت عطا کرتا ہے۔
قرآن صرف تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ ہدایت، بصیرت اور زندگی گزارنے کا مکمل دستور ہے۔ اس کی صحیح سمجھ کے بغیر قرآن کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔ اسی مقصد کے لیے الماہر انٹرنیشنل کے زیرا ہتمام “انوار القرآن ترجمہ و تفسیر ” کورس ترتیب دیا گیا تاکہ نوجوان قرآن کو براہِ راست اس کے اصل پیغام کے ساتھ سمجھ سکیں۔
: ضرورت و اہمیت
- آج کی نوجوان نسل جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے تو آشنا ہے لیکن قرآن کے بنیادی پیغام سے اکثر محروم ہے۔
- دینی و دنیاوی چیلنجز کا مقابلہ اسی وقت ممکن ہے جب قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے۔
- یہ کورس نوجوانوں کو قرآن کی روشنی میں سوچنے کا زاویہ، فیصلوں میں بصیرت، اور زندگی کے ہر پہلو کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔
- ایمان کی پختگی، اخلاقی تربیت اور عملی زندگی کی اصلاح اسی وقت ممکن ہے جب قرآن دل و دماغ میں اتر جائے۔
: فوائد
- ایمانی پختگی: قرآن کی صحیح سمجھ کے ذریعے عقیدہ اور ایمان مضبوط ہوگا۔
- فکری رہنمائی: نوجوانوں کو الحاد اور نظریاتی یلغار سے محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ۔
- عملی زندگی میں آسانی: قرآن کی روشنی میں فیصلے کرنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔
- اخلاقی تربیت: قرآن کے آداب، اخلاق اور معاشرتی اصول زندگی میں شامل ہوں گے۔
- روحانی سکون: قرآن سے قلبی اطمینان اور ذہنی سکون حاصل ہوگا۔
- دعوت و اصلاح کا جذبہ: قرآن کی تعلیم کے ذریعے دوسروں کو خیر کی طرف بلانے کی صلاحیت بڑھے گی۔
: خصوصیات
- آسان اور عام فہم ترجمہ تاکہ ہر سطح کا فرد قرآن کو سمجھ سکے۔
- معتبر تفاسیر پر مبنی تشریح جو قرآن کی اصل روح کو واضح کرتی ہے۔
- موضوعاتی وضاحت: عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے قرآنی رہنمائی۔
- جدید اور مؤثر تدریسی انداز، بالخصوص نوجوانوں کے ذہنی رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے۔
- سوال و جواب سیشن: شرکاء کو قرآن کے متعلق اشکالات اور سوالات پوچھنے کا موقع۔
- عملی سرگرمیاں اور ورک شیٹس تاکہ طلبہ صرف سننے کے بجائے قرآن کو سمجھ کر لکھیں اور اپلائی کریں۔
- آن لائن سہولت: دنیا کے کسی بھی حصے سے شمولیت کا موقع۔
- منظم حاضری و کارکردگی رپورٹ تاکہ ہر طالب علم اپنی پیش رفت دیکھ سکے۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2025
: کورس سے متعلق زیادہ پوچھے جانے والے سوالات
یہ کورس کن لوگوں کے لیے ہے ؟
یہ کورس زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یکساں مفید ہو گا ۔ بالخصوص طلبہ و طلبات اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں گی ۔
کورس کی مدت کتنی ہے ؟
اس کورس کا کل دورانیہ 2 سال ہے ۔ جو کہ 4 سمسٹر میں تقسیم ہے۔
کلاس کا طریقہ کا ر کیا ہو گا ؟
کلاس باقاعدہ ویب سائٹ زوم پر براہ راست ہو گی – اس کے علاوہ کچھ لیکچر ویڈیو کی صورت میں بھی شامل ہو نگے ۔ جن کا مقصد جدید انداز تدریس کو فروغ دینا ہوگا ۔
کیا کورس میں ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ہو گا ؟
تفسیر کے بعض حصے جیسے سورتوں کا تعارف اور قرآنی کی موضوعاتی تفسیر کے لیے لیکچر ڈیجیٹل میڈیا اور ٹو ڈی اینی میشن کے ساتھ پیش کیے جائیں گا ۔جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد اندا ز اور طریقہ ہو گا۔
ڈیلی کلاس کا ٹائم کتنا ہو گا ؟
روزانہ کلاس 1گھنٹہ ہو گی ۔ جو دن میں صبح ، دو پہر ، شام اور رات کے اوقات میں آپ لے سکتے ہیں۔
کورس کی فیس کتنی ہے ؟
کورس کی ماہانہ فیس صرف2000 روپے ہے جو کہ آفٹر ڈسکاؤنٹ 1000 روپے وصول کی جا رہی ہے ۔
فیس جمع کروانے کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟
فیس ہر مہینے کی 10 تاریخ سے پہلے پہلے جمع کروانا لازمی ہو گی ۔
داخلہ کے لیے کیا شرائط ہے ؟
داخلہ کے ابتدائی عمر 10 سال سے زیادہ ہونا اور 40 سال سے کم ہونا شرط ہے ۔ جبکہ سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیےالگ کلاسز تیار کی جائے گی۔
طلبہ و طالبات کی کلاسز الگ الگ ہونگی ؟
جی ہاں ! طلبہ و طالبات کے لیے الگ الگ کلاسز ہونگی تاکہ شرعی احکامات کا خیال رکھا جائے ۔
ورک شیٹس کا کیا طریقہ کار ہو گا ؟
ہر پارہ شروع ہونے سے پہلے اس پارہ کی ورک شیٹس فراہم کی جائیں گی اور طلباء ان ورک شیٹس پر اپنی تعلیم حاصل کریں گے ۔
امتحان کب ہو گا اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟
ہر پارہ کے اختتام پر جائزہ ہو گا اس کے علاوہ ہفتہ وار کوئز جائزہ بھی ہو گا
رجسٹریشن کی آخری تاریخ کونسی ہے ؟
28 ستمبر 2025 رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ ہے
کلاسز کا آغاز کب ہو گا ؟
یکم اکتوبر 2025 سے نئی کلاسز کا آغاز ہو گا
ڈیمو کلاسز کب ہونگی ؟
ڈیمو کلاسز 25 ستمبر تا 28 ستمبر ہو گی ۔

ترجمہ و تفسير انوار القرآن
کورس کی تفصیلات
ڈیمو کلاسز
September 25 to 28, 2025
کورس آغاز
October 1, 2025
کلاس کا وقت
1 Hour Daily
کل دورانیہ
2 Years (4 Semesters)
کلاس ٹائم
- Morning (10:30 AM to 11:30 AM)
- Afternoon (3:00 PM to 4:00 PM)
- Night (9:15 PM to 10:15 PM)
ماہانہ فیس
- Monthly basis (1000) 24 installments
- Semester basis (5000) 4 installments
- Annual basis (9000) 2 installments
- Course basis (16000) 1 installment
عمر کی حد
10 to 40 years
زبان
Urdu- English- Arabic
سرٹیفکیٹ
Yes
واٹس ایپ نمبر
+92 304 1226677