Course Detail

انوار التوحید کورس

: تعارف

“انوار التوحید کورس” ایک منفرد اور بامقصد آن لائن کور س ہے جس کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں عقیدہ توحید کی صحیح تفہیم اور مضبوط بنیادیں قائم کرنا ہے۔ یہ کورس ہر اس شخص کے لیے مفید ہے جو ایمان کی اصل بنیاد کو سمجھنا چاہتا ہے، شرک اور اس کے اثرات سے بچنا چاہتا ہے، اور اپنی زندگی کو توحید کے نور سے منور کرنا چاہتا ہے۔

: خصوصیات

  • جامع اور مدلل انداز میں عقیدہ توحید کی وضاحت
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں موضوعات کی تعلیم
  • ہر پیر اور جمعرات لیکچر (ہفتہ میں 2 کلاسز)
  • مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کلاسز اور استاتذہ
  • آسان اور عام فہم تدریس کا انداز
  • بالکل فری آف کاسٹ کورس

: فوائد

  • توحید کی صحیح اور مضبوط پہچان حاصل ہوگی۔
  • شرک اور بدعات سے بچنے کی عملی رہنمائی ملے گی۔
  • اسلامی عقائد سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کامکمل ازالہ ہو گا ۔
  • دنیا اور آخرت کی کامیابی کے اصول واضح ہوں گےجو کہ عقیدہ توحید پر منحصر ہیں ۔
  • عملی زندگی میں عقیدہ توحید کے اثرات کو سمجھنے اور اپنانے کا موقع۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2025

: کورس سے متعلق زیادہ پوچھے جانے والے سوالات

یہ کورس کن لوگوں کے لیے ہے ؟

یہ کورس ہر عمر کے ان افراد کے لیے ہے جو بنیادی یا اعلیٰ سطح پر عقیدہ توحید کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

کیا یہ کورس صرف آن لائن ہوگا؟

جی ہاں، یہ کورس آن لائن ہوگا تاکہ دنیا کے کسی بھی حصے سے شمولیت ممکن ہو۔

کورس کی فیس کتنی ہے؟

یہ کورس بالکل مفت ہے۔

کلاسز کب ہوں گی؟

ہر ہفتے دو دن – پیر اور جمعرات کو۔

کیا خواتین بھی اس کورس میں شامل ہو سکتی ہیں؟

جی بالکل، خواتین کے لیے علیحدہ کلاسز اور انسٹرکٹر کا انتظام موجود ہے۔

رجسٹریشن کیسے ہوگی؟

رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ almaherpk.com پر فارم پُر کریں یا دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔

کلاس کا دورانیہ کیا ہو گا ۔

ہر لیکچر تقریبا 10 سے 15 منٹ کا ہو گا ۔

کیا لیکچر کے ساتھ ہوم ورک بھی ہو گا ۔

جی ہاں ! ہر لیکچر کے بعد کچھ سوالات بھی سنڈ کیے جائیں گے تا کہ طلباء کی توجہ اور دلچسپی کو چیک کیا جا سکے ۔

کیا کورس کے دوران کوئی لائیو سیشن بھی ہو گا ۔

جی ہاں ! 4 لیکچر کے بعد ایک لائیو سیشن بھی ہو گا ۔

انسٹرکٹر کا کیا فائدہ ہو گا ۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کورس میں لیکچر ویڈیوز کی صورت میں ہونگے تو یقینا آپ کو ویڈیوز لیکچر سے متعلق سوالات ،حاضری اور ہوم ورک  کا چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے ایک معان ٹیچر رکھا گیا ہے ۔ جو کہ آپ کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ میں ہو گا ۔

انوار التوحید کورس

کورس کی تفصیلات

رجسٹریشن کی آخری تاریخ

14 September, 2025

کورس آغاز

16 September, 2025

لیکچر دورانیہ

10 to 15 minutes

ہفتہ وار کلاسز

Monday and Thursday

مدرس

شیخ اسامہ ریحان حفظہ اللہ

کورس فیس

Totally Free

عمر کی حد

کوئی نہیں

زبان

Urdu

سرٹیفکیٹ

Yes

واٹس ایپ نمبر

+92 304 1226677

Registration Close

Enter Your Birth Date For Password like this 01-01-2025 or 01012025