Course Detail
پرائمری تجوید کورس
نوٹ : صرف خواتین کے لیے۔
: تعارف
تجوید کا علم صحیح تلاوت اور حروف کی درست ادائیگی کے لیے انتہائی ضروری ہے ‘‘ پرائمری تجوید کورس ’’ اسی سلسلہ کا ایک بنیادی کور س ہے جو کہ خواتین بالخصوص یونیورسٹی ، کالجز میں زیر تعلیم طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہےیہ کورس اپنے جامع فوائد کے اعتبار سے دینی طالبات کے لیے بھی موثر ترین ثابت ہو گا ۔ یہ کورس اپنے تمام تر امتیازات اور خصوصیات کے ساتھ مکمل فری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ قرآن کے علم کو عام کیا جاسکے ۔
: مقاصد
- تجوید کی ضرورت و اہمیت اور ایک مسلمان کے لیے اس کے لازمی ہونے کا مکمل تعارف پیش کرنا
- تجوید کے بنیادی قواعد اور ان کے عملی اطلاق کی ترتیب دینا
- درست مخارج اور صفات کے لیے حروف کی ادائیگی کو یقنیی بنانا
- تجوید کے علم کو حاصل کر کے دوسروں تک پہنچانا
: فوائد
- کورس مکمل فری ہے
- ماہر اساتذہ قاریہ ام حسن کی خدمات حاصل ہیں
- ہفتے میں صرف سوموار تا جمعرات کلاس ہو گی
- کلا س کا دورانیہ صرف 30 سے 40 منٹ ہو گا
- تمام طالبات و خواتین سے الگ الگ سبق سنا جائے گا
- آسان تدریسی انداز ہو گا
- کورس کے ساتھ تجوید کی معاون کتب اور ویڈیوز کی رہنمائی کی جائے گی
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر2025
: کورس سے متعلق زیادہ پوچھے جانے والے سوالات
اس کورس میں کونسی خواتین شامل ہو سکتی ہیں ؟
اس کورس میں گھریلو خواتین کے ساتھ ساتھ دینی و عصری طالبات تمام شامل ہو سکتی ہیں ۔ شرط یہ ہے کہ آپ تجوید کا علم سیکھانا چاہتی ہوں اور اس کے لیے آپ کے پاس ٹائم ہو
کورس کی مدت کیا ہے ؟
کیونکہ یہ پرائمری تجوید کورس ہے ان شاء اللہ یہ کورس تقریبا 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گا ۔
کورس کی فیس کیا ہو گی ؟
فلحال یہ کورس مکمل فری کروا یا جا رہا ہے ۔
کورس مکمل کرنے والے طالبات کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ؟
جی ہاں ! مکمل کورس کرنے والی طالبات کو ٹیسٹ کے بعد ان شاءاللہ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ۔
اس کورس کے دوران سبق سے متعلق جائزہ یا ٹیسٹ ہو گا ؟
کیونکہ یہ علم ادائیگی سے تعلق رکھتا ہے اور جب تک طالبات اپنی اساتذہ کے سامنے ادائیگی نہیں کریں گی تو فائدہ نہیں ہو گا اس کے لیے اس کورس میں ڈیلی سبق سنانا لازمی ہو گا اور اس کے علاوہ ہفتہ وار اور ماہانہ ٹیسٹ بھی ہو گا
کلاسز کس پلیٹ فارم پر ہو نگی ؟
کلاسز الماہر انٹرنیشنل کی آفیشل ویب سائٹ پر بذریعہ ویڈیوز لیکچر اور آن لائن لیکچر ہونگی ۔
کورس میں ایک اساتذہ کے علاوہ بھی کسی مجود اساتذ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا ؟
جی ان شاءاللہ پاکستا ن بھر سے مختلف مجود قراءا کرام سے آن لائن لیکچر کے ذریعے استفادہ کیا جائے گا ۔

پرائمری تجوید کورس
کورس کی تفصیلات
رجسٹریشن کی آخری تاریخ
15 October, 2025
کورس آغاز
16 October, 2025
ہفتہ وار کلاسز
Monday and Thursday
اساتذہ
قاریہ ام حسن
کورس فیس
Totally Free
عمر کی حد
کوئی نہیں
زبان
Urdu
سرٹیفکیٹ
Yes
واٹس ایپ نمبر
+92 304 1226677